بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ. قُلْ أَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ، مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ، وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ ، وَمِنْ شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِي الْعُقَدِ ، وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ.
تلفظ
Bismi-llāhi-r-Raḥmāni-r-Raḥīm. Qul aʿūdhu bi-Rabbi-l-falaq. Min sharri mā khalaq. Wa min sharri ghāsiqin idhā waqab. Wa min sharri-n-naffāthāti fi-l-ʿuqad. Wa min sharri ḥāsidin idhā ḥasad.
ترجمہ
اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بہت رحم والا ہے۔ کہہ دیجیے: میں صبح کے رب کی پناہ مانگتا ہوں، اس کی پیدا کی ہوئی چیزوں کے شر سے، اور اندھیری رات کے شر سے جب وہ چھا جائے، اور گرہوں میں پھونکنے والیوں کے شر سے، اور حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے۔ (113)
ماخذ: معاذ بن عبداللہ بن خبیب اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا: ہم ایک بارش والی اور بہت تاریک رات میں رسول اللہ ﷺ کو تلاش کرنے نکلے تاکہ آپ ہمیں نماز پڑھائیں۔ میں آپ ﷺ سے ملا تو آپ نے فرمایا: کہو۔ میں نے کچھ نہ کہا۔ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: کہو۔ میں نے پھر بھی کچھ نہ کہا۔ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: کہو۔ میں نے عرض کیا: میں کیا کہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: صبح اور شام سورۂ اخلاص اور معوذتین یعنی سورۂ فلق اور سورۂ ناس تین تین مرتبہ پڑھا کرو، یہ تمہیں ہر چیز کے لیے کافی ہوں گی۔ (ترمذی 3575) "یہ تمہیں ہر چیز کے لیے کافی ہوں گی" یعنی یہ تمہیں ہر شر سے محفوظ رکھیں گی۔
